<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل،خواجہ برادران کی اہم دستاویزات کوعدالتی فائل کا حصہ بنانے کی استدعا منظور

لاہور.. پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی جانب سے اہم دستاویزات کوعدالتی فائل کا حصہ بنانے کی استدعا منظورکرلی گئی

تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔خواجہ برادران کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے پیراگون ہاو¿سنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتارکیا، نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

درخواست میں کہا گیا کہ نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کیا، تمام ریکارڈ فراہم کیا، عدالت ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More