<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاق سے کشیدگی ، سندھ حکومت کے پانچ میگا منصوبے داؤ پر

کراچی (ایس ایم امین) وفاقی حکومت سے کشیدگی کے باعث سندھ حکومت کے پانچ میگا منصوبے داؤ پر لگ گئے۔ وفاقی حکومت کی گارنٹی کے بغیر سی پیک سے منسلک منصوبوں پرعملدرآمد خطرے میں پڑگیا۔ وزیراعظم عمران خان کی 27 اپریل کو تین روزہ دوریپربیجنگ روانہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کشیدگی کے باعث وزیراعلی مراد شاہ سمیت سندھ حکومت کی کسی بھی شخصیت کو وفد میں شامل نہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے مابین کشیدگی کے باوجود دونوں جماعتوں کے حکومتی سطح پر رابطے برقرار تھے تاہم اس بار مراد علی شاہ کے وزیراعظم کو کراچی ائیرپورٹ لینے کے لیے نہ جانے کی وجہ سے دونوں جماعتوں کے مابین حکومتی سطح پر بھی رابطے منقطع اورفاصلے بڑھ گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More