<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اوگرا آج گیس قیمت میں مزید 141فیصد اضافے کیلئے آخری پبلک سماعت کریگی 

اسلام آباد (حنیف خالد)اوگرا یکم جولائی 2019ء سے قدرتی گیس کے ریٹ میں 722روپے 51پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو (Million Million British Thermal Unit)میں اضافہ کریگا جس کیلئے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے نیچرل گیس ٹیرف رولز مجریہ 2002ء میں اضافے کی پٹیشن 4مارچ 2019ء کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2002ء کے تحت دائر کی تھی۔ اس کیلئے اوگرا آج مال روڈلاہور کے فائیو سٹار ہوٹل میں صبح 10بجے پبلک سماعت شروع کریگا۔ اسکے بعد اوگرا اپنی رپورٹ وزارت پٹرولیم کے ذریعے کیبنٹ ڈویژن کو بھجوائے گا۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ اسے مختلف مدوں میں قدرتی گیس کی قیمت 722روپے 51پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانا پڑ رہی ہے۔ موجودہ گیس کی اوسط قیمت 501روپے 2018-19ء کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے 56روپے 95پیسے اوسط متعین کردہ قیمت ایک ہزار دو سو 23روپے ستر پیسے145 2017-18ء کے مالی سال کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے 381روپے 54پیسے145 دوسری آپریٹنگ انکم کی مد میں 36روپے 75پیسے145 ڈبلیو پی پی ایس کے ضمن میں 3روپے 48پیسے145 کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی (CSR) کی مد میں 2روپے 51پیسے145 لیٹ پیمنٹ سرچارج اور شارٹ ٹرم بارونگ کی مد میں 20روپے 13پیسے145 اثاثوں کی واپسی پر 70روپے 30پیسے145 فرسودگی کی مد میں 62روپے 29پیسے145 آپریٹنگ کاسٹ کے زمرے میں 98روپے 27پیسے145 اَن اکائونٹیڈ فار گیس (یوایف جی) ڈس الائونس کی مد میں ایک روپے 99پیسے145 گیس کی لاگت کی مد میں 566روپے 97پیسے بڑھانا ضروری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More