<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

زرعی اجناس کی خریدو فروخت کیلئے 6جدید منڈیا ں قائم کرنیکافیصلہ

اسلام آباد (ملک سعیداعوان)وفاقی حکومت نے ملک میں زرعی اجناس کی خریدو فروخت اور کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عالمی معیار اور جدید سہولیات سے آراستہ منڈیا ں قائم کرنے کے ساتھ موجود ہ منڈیوں کو اپ گریڈکرنے کا پانچ سالہ منصوبہ تیار کرلیا اور اس حوالے سے صوبوں سے جدید سہولیات سے آراستہ منڈیوں کے قیام کیلئے جگہ کے تعین سمیت دیگر تفصیلات رواں ماہ کے آخر تک مانگ لی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ویژن کے تحت وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ چاروں صوبوں میں عالمی معیار کے مطابق 6نئی منڈیاں قائم کرنے اور 9پرانی منڈیوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ شروع کررہی ہے ۔ وزیراعظم ٹاسک فورس برائے زراعت نے زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے سفارشات مرتب کی ہیں، ان سفارشات کی روشنی میں وزارت قومی غذائی تحفظ کے منصوبے کے تحت جڑواں شہروں سمیت تمام صوبائی دارلحکومتوں میں ایک ایک عالمی معیار کے مطابق منڈی قائم کی جائے گی، جدید منڈیوں کے قیام اور اسلام آباد، لاہور ، ملتان اور کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں قائم بڑی منڈیوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ شروع کیاجارہا ہے ۔ وزارت غذائی تحفظ کی طرف سے منصوبے سے متعلق پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ کو بریفنگ دی جا چکی ہے جبکہ آئندہ ہفتے وفاقی سیکرٹری بلوچستان کا بھی دورہ کرینگے ۔ وزارت کے حکام نے بتایا کہ نئی منڈیوں میں تما م زرعی اجناس اور فوڈز کی قیمتیں فکس ہوں گی جس سے نہ صرف کاشتکاروں کو اپنی فصل کی بروقت فروخت اور منافع کے حصول میں آسانی ہو گی ، وہیں عالمی سٹینڈرز کی وجہ سے ان منڈیوں سے اشیاء اور اجناس کی برآمد کیلئے ایکسپورٹرز کو بھی آسانی ہو گی ۔ منصوبے کوصوبوں کے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا اور وفاق صوبوں کو ہر قسم کی معاونت فراہم کریگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More