<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک میں 40فیصد بیماریاں آلودہ پانی پینے سے ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان میں چالیس فیصد بیماریاں آلودہ پانی پینے کے باعث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ملک بھر میں بیس کروڑ آبادی کے لیے 1167 ہسپتال، 5695 ڈسپنسریاں اور 5003 بنیادی مراکز صحت ہیں، 556رورل ہیلتھ سینٹر بھی معرض وجود میں آئے ہیں۔بیس کروڑ کی آبادی کے لیے مذکورہ ہسپتال آٹے میں نمک کے برابر ہیں ،غریب عوام کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں زبردستی ایک مافیا کو خوش کرنے کے لیے دھکیل دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اوسطاً پندرہ سو افراد کے لیے ایک ڈاکٹر کی سہولت موجود ہے ۔دوسری جانب ایڈزسمیت دیگر بیماریوں کے پھیلائو میں نشہ اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ساٹھ ہزار کے قریب افراد روزانہ کی بنیاد پر انجکشن سے نشہ پورا کر رہے ہیں۔90لاکھ افراد شوگر کے مریض ہیں ۔سروے کے مطابق ہزار میں سے 93بچے دوران زچگی ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More