<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومتی توجہ افسروں کی تبدیلی پر مرکوز،جرائم میں 25فیصد اضافہ

لاہور(سید مجاہد شاہ)پنجاب حکومت صوبے میں جرائم کنٹرول کرنے کے بجائے آئی جی اور دیگر پولیس افسروں کی تبدیلی پرتوجہ مرکوز کئے ہوئے دکھائی دیتی ہے ۔لاہورسمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں جرائم کی وارداتوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔پولیس حکام کی جانب سے جرائم کا گراف نیچے لانے کے دعوے تو کئے جاتے ہیں مگر حقائق اس کے برعکس ہی نظرآتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی ایک تیار کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2019 جنوری اور فروری میں صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 79 ہزار 222 مقدمات درج ہوئے جبکہ سال 2018 میں اسی عرصہ کے دوران 66 ہزار 613 مقدمات درج ہوئے تھے ۔قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، راہزنی، چوری و نقب زنی، موٹرسائیکل و گاڑی چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ ہوا۔سال 2019 کے پہلے دو ماہ کے دوران پنجاب بھر میں قتل کے 534 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں246 مقدمات کے چالان مکمل ہوئے ، 179 زیرتفتیش جبکہ 9 منسوخ کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 525 مقدمات درج ہوئے تھے ۔رواں سال کے دوران اغوا برائے تاوان کے 14 مقدمات درج ہوئے جن میں7 مقدمات کے چالان مکمل، 6 زیر تفتیش جبکہ ایک منسوخ کیا گیاجبکہ سال 2018 کے پہلے دو ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کے 2 مقدمات درج ہوئے تھے ۔ پچھلے سال زیادتی کے 427 مقدمات کے مقابلے میں 480 مقدمات درج ہوئے ہیں۔261 کے چالان مکمل، 164 زیر تفتیش جبکہ 55 مقدمات منسوخ کئے گئے ۔اسی طرح گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چھیننے کی 529 وارداتیں رپورٹ ہوئیں پچھلے سال 440 مقدمات درج ہوئے تھے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More