<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سموسے،پکڑے فروخت کرنے والوں سمیت موچی،نائی اور چھوٹے کاروباری بھی ٹیکس نیٹ میں شامل

راولپنڈی( قیصر شیرازی) پنجاب بھر مین پروفیشنل لائسنس فیس اور پروفیشنل ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے تمام چھوٹے بڑے کاروبار سموسہ ، پکوڑے، نسوار ، فروخت گلی محلہ کی موچی کی دکانوں سمیت ایسے تمام چھوٹے کاروبار کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کریا گیا ہے ۔ یہ اضافہ نئے مالی سال 2019-20 کے آغازیکم جولائی سے لاگو ہوگا پنجاب بھر کی تمام میونسپل کارپوریشنز ،ضلع کونسل میونسپل کمیٹیوں کواکتیس مئی تک اس اضافہ ے شہریوں دکانداروں کے اعتراضات کو قانونی تقاضے پوریکرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں جس کے تحت راولپنڈی ڈویژن سمیت مختلف اضلاع نے شہریوں سے اعتراضات طلب کرنے شروعکردئیے ہیں ۔ پروفیشنل ٹیکس وفیس شیڈول کے مطابق دہی بھلے ، فروٹ چاٹ، فروخت کرنے پر ایس ہزار روپے ،پروفیشنل ٹیکس سالانہ ،پان شاپ پر ایک ہزار روپے ، نسوار فروش پر ایک ہزار روپے ،لنڈے کے کپڑوں کی فروخت کے بزنس پر ایک ہزار روپے، پکوڑے سموسے فروخت پر ایک ہزار روپے ،موچی پر پانچ سو روپے فی سٹال کھوکھے پر آٹھ سو روپے ، نان کلچہ روٹی کے بزنس پر پانچ سو روپے ،سبزی فروٹ دکان پر ایک ہزار روپے ،سوپ یخنی فروخت پر پندرہ سو روپے، مشروبات کی فروخت پر پندرہ سور روپے سالانہ پروفیشنل ٹیکس لاگوہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More