<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

2016-17 ء میں دولاکھ سے زائد پاکستانی ڈیپورٹہ ہوئے

اسلام آباد ( این این آئی) 2016 اور 2017 ء میں مشرقی وسطی سمیت مختلف ممالک سے دو لاکھ پانچ ہزار آٹھ سو چھتیس پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے سب سے زیادہ تعداد میں شہری سعودی عرب سے ڈیپورٹ ہوئے جہاں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افرادکو
وطن واپس بھیجا گیا جبکہ متحدہ عرب امارا ت سے بیس ہزار تین سو پاکستانی وطن واپس پہنچے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی ’’ ہیومن ٹریکفکنگ اینڈ مائیگرینڈ سمگلنگ ’’ بارے سالانہ رپورٹ کے مطابق 38 فیصد پاکستانی صرف سعودی عرب اور8.5 پاکستانی یو اے ای سے ڈی پورٹ ہوئے 2016 ء کے مقابلے مین 2017 میں سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی 249شرح میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کیمطابق 2016 ء میں کل 82740 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے جس مین بحرین سے 186 ، یونان سے 968 ، ملائیشیا سے 3700 ، اومان سے 1804 ، سعودی عرب سے 58399 ،ترکی 2146 ، برطانیہ1895`
امریکہ سے 215 اور دیگر ماملک سے 10003 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More