<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بی اے بی ایس ڈگری پروگرام پر پابندی لگا دی گئی

لاہور(عاطف پرویز ) تاہم بی اے /بی ایس سی کی دو سالہ ڈگری رکھنے والے طلباء کو ایچ ای سی اور متعلقہ یونیورسٹی کی جانب سے متعین کردہ 15-18کریڈٹ آورز پر محیط کورسز مکمل کرنے کے بعد چار سالہ بی ایس پروگرام کے تیسرے سال یعنی پانچویں سمسٹر میں داخلہ لینے کی اجازت ہو گی۔ایچ ای سی کی جانب سے جاری پریس ریلز کے مطابق دو سالہ بی اے /بی ایس سی کی جگہ جامعات اب ایچ ای سی کی منظوری کے بعد 12سالہ اسکولنگ والے طلباء کے لئے اپنے منظور شدہ کیمپسز یا کالجز کے ذریعے جاب مارکیٹ میں اہمیت کے حامل مضامین میں ایسوسی ایٹ ڈگری کرواسکتی ہیں۔ ایسوسی ایٹ ڈگری کی تفصیلات ایچ ای سی کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔ ایسوسی ایٹ ڈگری رکھنے والے طلباء داخلے کی اضافی لوازمات کو پورا کرنے کے بعد بی ایس پروگرام کے پانچویں سمسٹر میں داخلہ لے کردوبارہ تعلیمی نظام میں آنے کے بھی اہل ہوں گے ۔ دوسری طرف ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طارق حمید بھٹی نے کہا کہ ایچ ای سی نے بی اے بی ایس2سالہ ڈگری پروگرام پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے مشاورت نہیں کی۔ایچ ای سی کے فیصلے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرر ہے ہیں۔اس حوالے سے کوئی بھی اقدام مشاورت کے بعد کریں گے ۔اعلٰی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی)پنجاب نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے مشاورت کیے بغیر ہی بی اے بی ایس ڈگری پروگرام پر پابندی لگا دی ۔ صوبائی اعلیٰ تعلیم کے محکمہ کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد فیصلے کے حوالے سے جواب دینگے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More