<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب نے مزید دو اہم ملزمان دھرلئے

اسلام آباد (92نیوز رپورٹ،صباح نیوز )نیب نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں مزید 2 اہم ملزمان گرفتار کرلئے ۔نیب راولپنڈی نے نجی بینک کے سابق مینجر آپریشنز شیر علی اورکراچی کے نجی بینک کے سابق ایریا و برانچ مینجر محمد فاروق کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کو پار ک لین کیس میں جعلی بین اکاؤنٹس کھولنے پر کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ملزموں پر نیب کو غلط ریکارڈ فراہم کرنے کا بھی الزام ہے ۔نیب اعلامیہ کے مطابق ملزمان نے پارک لین سٹیٹ کمپنی کی فرنٹ کمپنی پر تھینون کو قرض فراہم کیا اور قرض کی رقم میں خوردبرد میں بھی معاونت کی ۔ ملزمان کو جلد اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More