<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف مذاکرات :کئی نکات پرڈیڈلاک،مشیرخزانہ کامیابی کیلئے پرامید

مانیٹری فنڈکی روپے کی قدرکنٹرول نہ کرنے ،شرح سود،ٹیکس بڑھانے کی شرائط
اسلام آباد(دنیا نیوز،صباح نیوز،این این آئی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات بدھ کوتیسرے روز بھی جاری رہے ، مذاکرات میں کئی نکات پر ڈیڈلاک برقرار ہے تاہم مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مذاکرات کی کامیابی کی امید ظاہرکی ہے ۔ گزشتہ روز وزارت خزانہ میں مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم اور آئی ایم ایف وفد کے مابین مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔ پاکستانی ٹیم میں وزارت خزانہ، وزارت تجارت، ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے حکام شریک ہوئے ۔صباح نیوز کے مطابق مذاکرات میں کئی نکات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔آئی ایم ایف نے روپے کی قدر کو کنٹرول نہ کرنے اور شرح سود بڑھانے کی شرائط رکھی ہیں جبکہ توانائی اور دوسرے شعبوں پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے ٹیکسوں میں اضافے پر بھی اختلاف ہیں۔ پاکستان نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4600ارب روپے مقرر کرنے کا کہا ہے لیکن آئی ایم ایف ہدف 5200ارب روپے سے 5300ارب روپے کے درمیان چاہتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اختلافی نکات پر آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ادھر مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ابتدائی مذاکرات میں اقتصادی اصلاحات اور معاشی صورتحال کے ایجنڈے سے آگاہ کیا ہے ، پرامید ہیں مذاکرات کامیاب ہوں گے ۔ واضح رہے کہ مذاکرات 10 مئی تک جاری رہیں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More