<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وقار خوفناک کوچ، میاندادچھوٹے آدمی،شعیب کانوں کے کچے : شاہد آفریدی، نیا پنڈورا بکس کھول دیا

لاہور(92نیوزرپورٹ)بوم بوم شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ سے پہلے اپنی کتاب گیم چینجر میں نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں کرکٹ لیجنڈز سمیت کسی کھلاڑی کو نہیں بخشا۔انہوں نے جاوید میانداد، وقار یونس، شعیب ملک سمیت اہم کھلاڑیوں ہر سخت تنقید کی اور اس کے علاوہ اہم رازوں سے بھی پردہ اٹھایا، شاہد آفریدی نے اپنی کتاب ’’ گیم چینجر‘‘ میں لکھا کہ پہلا ون ڈے کھیلا تو عمر 16سال نہیں بلکہ 19 سال تھی۔جاوید میاں داد کو میرے بیٹنگ سٹائل سے نفرت تھی۔میاں داد کو بڑا کھلاڑی سمجھا لیکن وہ چھوٹے آدمی ہیں۔پریزنٹیشن تقریب میں مجھ سے زبردستی تعریف کرائی ۔جب کہ وقار یونس سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ میرے خلاف لابنگ کرتے تھے ۔وقار یونس اوسط درجے کے کپتان اور خوفناک کوچ تھے ۔۔شعیب ملک سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ کپتانی کے لیے فٹ نہیں تھے لیکن ا سکے باوجود ان کو کپتانی دی گئی، انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کانوں کے بھی کچے تھے ۔شاہد آفریدی نے ایک اور اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کا پہلے سے ہی علم تھا۔مظہر مجید نے فون مرمت کے لیے ایک دکان پر دیا تھا اور اتفاق سے دکان کا مالک میرے دوست کا دوست نکلا،مظہر مجید کے فون سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کیے گئے پیغامات ملے ۔ٹیم مینجمنٹ کو ثبوت دکھائے مگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔بوم بوم آفریدی نے اپنی کتاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ آرمی چیف کرکٹ پر بہت سے تجزیہ کاروں سے اچھا تجزیہ کرتے ہیں۔ ا نہوں نے وزیراعظم عمران خان کے کے بارے میں لکھا کہ عمران خان کی دیانت پرکوئی شبہ نہیں، ا نہوں نے کرپشن کے خلاف لڑائی کی لیکن سوال تو یہ ہے کہ کیا ان کا اپنا گھر صاف ہے ۔عمران خان کو بہت سے لوگ اپنے کاموں کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔بہت سے لوگ اپنے ذاتی مفادات کیلئے وزیراعظم عمران خان کو استعما ل کرسکتے اور کررہے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ساتھ کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی کرکٹ پر گہری نظر ہے ۔سابق وزیر ا عظم میاں نوازشریف کے حوالے سے شاہدا ٓفریدی نے کہا کہ وہ ڈیلیور کرنا جانتے تھے ۔ نوازشریف نے ان کو اپنے بلے پر شیر کا سٹیکر لگانے کی آفر کی تھی تاہم انہو ں نے اسے قبول نہیں کیا۔ آفریدی نے اپنی کتاب میں آنجہانی کوچ باب وولمر کی تعریف بھی کی اور لکھا کہ باب وولمر نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔ انہو ں نے لکھا ہے کہ سلمان بٹ کو نائب کتپان بنانا بھی غلط تھا۔اعجاز بٹ وقار یونس کی باتوں میں آ گئے تھے ، لارڈز ٹیسٹ کے دوران کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، چوتھے دن سلمان سے پوچھا وہ قیادت سنبھال سکتا ہے ، میرا پورے سیٹ اپ سے اعتبار اٹھ چکا تھا، ٹیم مینجمنٹ معاملے کی فعال تحقیقات نہیں کررہی تھی، سلمان بٹ کو مستقبل میں قومی ٹیم میں جگہ نہیں ملنی چاہیے ،آفریدی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے پاکستان ٹیم کو میچ جتوانے کیلئے گیند چبائی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More