<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مستحق اور مظلوم افراد کو مفت قانونی امداد کے لئے سمری کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد(عمرانہ کومل)وزارت انسانی حقوق کے تحت ملک بھر کے تما م اضلاع میں مستحق مظلوم افراد کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کیلئے فریم ورک کی سمری کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت وزارت انسانی حقوق کی ہیلپ لائن کو موصول ہونے والی کالز کو متعلقہ اضلاع کے وکلا ئپینلز کو ریفر کیا جا ئیگا۔ وزارت انسانی حقوق کو پاکستان بھر سے ہزاروں کالز موصول ہوتی ہیں جنہیں معلومات اور قانونی مددسول سوسائٹی کے تحت مختلف وکلا پینلز اور رضاکار وکلاکے تحت امداد فراہم کی جارہی تھی لیکن ملک بھر کے تمام اضلاع میں باضابطہ وکلا پینلز نہیں تھے جس پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی خاص ہدایت پر سمری تیار کی گئی جس میں تمام اضلاع میں وزارت انسانی حقوق کی ہیلپ لائن کے تحت تین تین رضاکار وکلا پینل میں لاتے ہوئے متعلقہ ضلع سے وصول ہونے والی کالز کے متاثرین کو اسی ضلع میں قانونی امداد فراہم کی جائیگی۔علاوہ ازیں مذکورہ سمری میں یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ تمام اضلاع میں ایسے کیس جن میں خاص طور پر وراثت کے معاملہ میں ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے محکمہ ریونیو سے مدد کی ضرورت ہوتی ہے میں متعلقہ محکمہ کے ایک نمائندہ کو بھی ہر ضلعی پینل میں شامل کیا جائیگا، اسی طرح سے محکمہ پولیس اور دیگر محکمہ جات کے بھی نمائندگان کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ مذکورہ سمری منظوری کیلئے بھجوادی گئی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More