<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کا نیا فوڈ سکیورٹی آفیسر، ایگریکلچر منسٹرتعینات کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(ملک سعیداعوان)ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن (ایف اے او) میں پاکستان کا نیا فوڈ سیکورٹی آفیسر ایگریکلچر منسٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایگریکلچر اور ایگر یکلچر ٹریڈ میں عالمی تجربہ رکھنے والے گریڈ 20یا اس سے اوپر کے افسروں سے تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔ 10مئی تک موصول ہونے والی درخواستوں میں سے موزوں امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے 3نام حتمی منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھیجے جائیں گے ۔ وزیراعظم سے منظوری کے بعد پاکستان کا نیا فوڈ سیکورٹی آفیسر ، ایگریکلچر منسٹر پاکستانی سفارتخانہ روم( اٹلی) میں تعینات کیاجائے گا۔ ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن میں ان کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی سطح پر زراعت میں نئی تحقیق و تجربہ کی تمام معلومات پاکستان کوفراہم کرنا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More