<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چیئرمین نیب نے اہم ترین ریفرنسز کی واپسی کیلئے دباؤ مستر د کر دیا

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار) چیئرمین نیب نے اہم ترین ریفرنسز کی واپسی کیلئے دباؤ مستر د کر دیا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب پر چند اہم ترین ریفرنسز کی واپسی کیلئے انتہائی دباؤ ڈالا گیا مگر وہ ہر طرح کے دباؤ، دھمکی، دھونس اور پریشر کی پروا کئے بغیر اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہیں اور انہیں قومی فریضہ سمجھتے ہوئے سرانجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جب کوئی دھمکی، دباؤ اور پریشر کارگر ثابت نہ ہوا اور چیئرمین نیب نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ صرف خدا اور اس کے پیارے محبوب حضرت محمدؐ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے اور آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض ایمانداری ، پوری محنت اور جانفشانی کے ساتھ سرانجام دینے پر یقین رکھتے ہیں تو انتہائی مصدقہ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر چند تصاویر کا اجرا کیا گیا جو بڑی محنت، مہارت اور کاریگری کیساتھ تیار کی گئی ہیں اس سلسلہ میں چیئرمین نیب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے صرف یہ کہنے پر اکتفا کیا کہ ان اطلاعات میں صداقت کا کچھ عنصر موجود ہے لیکن سیر حاصل تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More