<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سعودی عرب نے گرین کارڈ کی  طرز پر اقامہ پروگرام اسکیم متعارف   کرا دی 

اسلام آبا( فاروق اقدس ،نامہ نگار خصوصی)   سعودی عرب نے بیرون ممالک  سے انے والے غیر ملکی   کارکنوں ، سرمایہ کاروں اور دیگر شعبوں   سے وابستہ غیر ملکی  افراد کے لیے کفیل کے نظام  کو   ختم  کرنے کے  لیے ایک اہمپ ی٫ش رفت  کی ہے   اور اپنے ملک میں گرین  کارڈ کی طرز پر ایک منفرد اقامہ پروگرام  اسکیم  متعارف کرا  دی ۔   سعودی حکومت نے  یہ فیصلہ   ولی عہد محمد بن سلیمان   کی جانب سے2019 میں کئے جانے والے  اس اعلان پرعملدرآمدکی   شکل میں کیا ہے   جس میں انہوں نے  بتایا تھا کہ وہ مملکت میں گرین  کارڈ کی طرز پر نیا ویزہ    اور اقامہ پروگرام   متعارف کرائیں گے۔  محمد بن سلیمان  کے اعلان کے بعد سعودی  عرب کی مجلس شوری     نے   غیر ملکی تارکین وطن   کے  لئے منفرد اقامہ  پروگرام سکیم کی منظوری   دے دی ہے ۔  سعودی مجلس شوری     نے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے سکیم کا یہ منصوبہ  شوری کونسل میں پیش کیا گیا  جس کی 76 ارکان   شوری نے  حمایت کی جبکہ اعتراضات کرنے والوں کی تعداد 55    تھی۔ گو کہ منفر د اقدامہ   پروگرام سکیم کے تحت     غیرملکیوں کی نہ صرف     کافی مشکلات  ختم ہو جائیں گی بلکہ   بالخصوص   سرمایہ کاروں کو بہت     سی آسانیاں حاصل ہو جائیں گی   اور مذکورہ سکیم کے تحت   اقامہ ہولڈر سعودی عرب میں آزادانہ طور پر  کاروباری سرگرمیوں حصہ لے سکے گا۔  اپنے خاندان کو ساتھ رکھ سکے گا۔ اورعزیز واقارب   کوبھی ملاقات کے لئے بلاسکے گا۔ جائیداد خریدنے اور نقل وحمل    کے وسئال کی ملکیت حاصل  کرنے کیب ھی  اجازت ہوگی تاہم وہ  مکہ مدینہ اور سرحدی علاقوں   میں جائیداد نہیں خرید سکیں گے۔  البتہ سعودی  عرب   کے دیگر شہروں میں  انہیں صر فاپنے جائیداد   خریدنے بلکہ جائیداد کی خرید وفروخت   اور  اسے کاروبار کے طورپر کرائے پر دینے کی بھی اجازت ہوگی۔ یہ منفرد اقامہ  حاصل کرنے والوں کو جوسعودی عرب  میں قیام کے خواہشمندہوں   گے  تعلیم صحت اور دیگر شعبوں  میں وہی حقوق حاصل ہوں گے جو  ایک مقامی  شہری کو حاصل  ہیں۔ اس سکیم کے تحت منفرد  اقامہ   ہولڈر کے لیے لازمی  ہے  کہ اس کا ماضی بے داغ   اور وہا پنے ملک   میں کسی جرم میں مطلوب نہ ہو اور کسی قسم کے جرائم میں ملوچ نہ رہا ہو۔  اس منفرد اقامہ سکیم  کی فیس اور دیگر    متلقہ  تفصیلات کا اعلان بعد میںکیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More