<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ رضا باقر بہت اہل اور مخلص ہیں:عمران

اسلام آباد ( سید نوید جمال )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہجب رضاباقر کو گورنر سٹیٹ بنک بنایا گیا تو ایم ڈی آئی ایم ایف نے انھیں ایک ملاقات میں کہا کہ رضا باقر بہت اہل، مخلص شخص اور اس عہدے کیلئے نہایت موزوں ہیں، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف پیکج اور اثاثہ جات سکیم پر بریفنگ کے دوران بتائی۔وزیراعظم نے بریفنگ میں گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا تعارف شرکا سے کرایا اور ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے بہتر پالیسیاں اور اقدامات متعارف کرائیں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا وہ ڈالر کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ، اس بارے میں تو اب سٹیٹ بینک ہی بتائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More