<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

8کمپنیوں کے 30برانڈز بلاک,3 ہزار موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن رک گئی

کمپنیوں کے لائسنس ری نیو نہ ہونے کے باعث محکمہ ایکسائز نے آن لائن سسٹم میں انہیںبلاک کر دیا، موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا راولپنڈی ریجن میں بھی رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث شہری ایکسائز دفتر کے چکرلگانے پر مجبور ہوگئے :ذرائع، پوری رقم دے کر موٹر سائیکل خریدی، ہمارا کیا قصور ہے :شہریوں کا موقف راولپنڈی (سید شہریار) محکمہ ایکسائز پنجاب نے موٹرسائیکل تیار کرنے والی 8کمپنیوں کے 30برانڈز آن لائن سسٹم میں بلاک کر دیئے ، راولپنڈی ریجن میں بھی ان موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن مکمل بند ہو گئی جس کے باعث فائلوں کی تعداد 3ہزار سے تجاوز کر گئی اور شہری ایکسائز دفتر کے چکرلگانے پر مجبور ہوگئے ۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق گزشتہ چار پانچ روز سے راولپنڈی ریجن میں بھی ان کمپنیوں کی موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن مکمل طور پر بند ہے کیونکہ انہیں ایکسائز کے آن لائن سسٹم میں بلاک کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، فائلوں کی تعداد 3ہزار سے زائد ہے اور آن لائن سسٹم میں برانڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ان کی رجسٹریشن نہیں ہو سکی۔ اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ای ٹی او موٹر برانچ نے اپنے موقف میں کہا کہ جن کمپنیوں کو سسٹم میں بلاک کیا گیا ہے انہوں نے اپنے لائسنس ری نیو نہیں کرائے ۔ ادھر شہریوں کا کہنا تھا کہ اس میں ان کا کیا قصور ہے ، انہوں نے پورے پیسے دے کر موٹرسائیکل خریدی ہے مگر رجسٹریشن نہیں ہورہی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More