<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب:بناویلنٹ فنڈز میں اضافہ،بیوہ کیلئے ماہانہ گرانٹ تاحیات

لاہور(اپنے نامہ نگا ر سے )پنجاب حکومت نے سرونٹ بناویلنٹ آرڈیننس میں ترامیم کرتے ہوئے ملازمین کے فنڈز میں اضافہ کر دیا۔ شادی گرانٹ 40 ہزار اور 50 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردی گئی، اسی طرح جنازہ گرانٹ 20 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ تعلیمی وظائف پرائمری اور سیکنڈری لیول پر 20 ہزار سالانہ جبکہ ہائر سیکنڈری کیلئے 50 ہزار روپے سالانہ ہو نگے ۔ بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 5ہزار ، 9ہزار اور 12ہزار سے بڑھا کر بالترتیب 10ہزار،15ہزار اور 20ہزار کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ ماہانہ گرانٹ کی اہلیت کے قواعد میں ترمیم کے مطابق بیوہ تا حیات اس کی اہل ہوگی۔ زائد بیواؤں کی صورت میں ماہانہ گرانٹ مساوی حصوں میں تقسیم ہوگی۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے بناویلنٹ فنڈ میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More