<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستا ن نے ایف اے ٹی ایف کو کارکردگی رپورٹ پیش کر دی

اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)چین میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی پوزیشن کا جائزہ لیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان نے اپنا کیس پیش کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے معیارکے مطابق کارکردگی رپورٹ پیش کی،منی لانڈرنگ،تخریبی قوتوں سے نمٹنے کیلئے نئے اقدامات کی فہرست پیش کی گئی،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق فہرست میں تمام تخریبی تنظیموں کیخلاف اقدامات بیان کئے گئے ،تخریبی تنظیموں کے اثاثوں اورانکے فنڈزکو ختم کرنے کی فہرست پیش کی گئی،بینکوں کی مشکوک ترسیلات زر روکنے اورضبط کرنے کے اقدامات بیان کئے گئے ،پاکستان میں زرمبادلہ کی نقل و حمل پرپابندی کے نئے قانون کا مسودہ پیش کیاگیا،پاکستانی وفدکی قیادت سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ نے کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More