<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مریم نوازنے 67 ارب ضائع کئے ، انکوائری ہوگی: نعیم الحق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لیگی دورمیں پرائم منسٹریوتھ پروگرام میں مبینہ خوردبردکے معاملے پر حکومت نے انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعظم کے ترجمان نعیم الحق نے الزام عائد کیاکہ مریم نواز نے یوتھ پروگرام کے نام پر قوم کے 67ارب روپے ضائع کئے ، خطیر رقم کہاں خرچ ہوئی ،مکمل آڈٹ کرایا جائیگا ،انکوائری کرانے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نعیم الحق کے ٹویٹ پر کہاکہ عمران صاحب اپنے خوف کا اظہارنعیم الحق کی زبانی کیوں کرارہے ہیں،مریم نواز سلیکٹڈوزیراعظم کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی،عمران خان! آپ مریم نواز کے سائے سے بھی ڈرتے ہیں، کبھی الیکشن کمیشن کے چکر،کبھی انکوائری شروع،اب حکومت کے 2 درجن کرائے کے ترجمانوں کومریم نوازسے متعلق بیان بازی کاکام سونپ دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More