<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاور سیکنڈل ، سابق چیئرمین نیپرا خالدسعید 20 مئی کونیب طلب

لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) نیب نے اربوں روپے کے میگا پاور سیکنڈل میں سابق چیئرمین نیپرا خالدسعید کو 20 مئی کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق خالد سعید کو نشاط چونیاں پاور اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے خلاف جاری تحقیقات کے سلسلہ میں طلب کیاگیا ہے ۔ان پر نشاط چونیاں پاور کمپنی کو غیر قانونی ادائیگیاں کرنے کا الزام ہے ، نشاط چونیاں پاور کمپنی کو خلاف ضابطہ ٹیرف کی مد میں نوازا گیا۔ادھر سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان نے گزشتہ روز نیب لاہور میں پیشی سے معذرت کر لی۔ ڈی جی نیب کو لکھے گئے مراسلہ میں رانا افضل نے کہا میں بیرون ملک ہوں، 28 مئی کے بعد کی تاریخ دی جائے ۔ واضح رہے رانا افضل کو ساحل پرائیویٹ لمیٹڈ انکوائری کیس میں طلب کیا گیاتھا۔ رانا افضل سے ہسپتال کیلئے حاصل کی گئی سرکاری اراضی کی تفصیلات ، آڈٹ رپورٹس اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More