<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسد عمرنے22 مئی کو خزانہ کمیٹی اجلاس ان کیمرا کردیا ،عوام اطلاعات کے حق سے محروم

اسلام آباد( ساجد چودھری ) سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے عوام کو اطلاعات کی فراہمی کے حق سے محروم کرتے ہوئے بائیس مئی کو ہونے والا قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ان کیمرہ کردیا ۔ اس اجلاس میں آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے قرض کے معاہدے ، فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس لکے ساتھ چین میں ہونے والے اجلاس اور نئی ایمنسٹی سکیم پر بریفنگ دی جانی ہے تاہم اجلاس ان کیمرہ کرنے کے باعث معلومات میڈیا کو براہ راست فراہم نہیں کی جائیں گی ۔ اجلاس میں نئے چیئرمین ایف بی آڑ اور نئے گورنر سٹیٹ بینک کی تعیناتی پر عوامی سطح پر سامنے آنیوالے خدشات پر غور کیا جائے گا۔ چیئرمین ایف بی آڑ اور گورنر سٹیٹ بینک کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے اس کے ساتھ کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے متعلق فارن ایکسچینج ریگولیشن ترمیمی بل اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل سمیت سود کے خاتمے اور اسلام آباد مین نجی قرضوں پر سود کی روک تھام کے لیےنجی بلوںپر بھی غور کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More