<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت کے خلاف تحریک کی تیاری، بلاول نے اہم اپوزیشن رہنمائوں کو افطار ڈنر پر مدعو کرلی

اسلام آباد( عاصم یاسین ) پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سمیت حزب اختلاف کے تمام رہنماؤں کو حکومت کے خلاف متحد کرکے عید کے بعد منظم تحریک چلانے کےلئے افتار ڈنر کی دعوت دی ہے، بلاول بھٹو نے مریم نواز کو ٹیلیفون پر رابطہ کرکے افطار ڈنر کی دعوت دی جسے مریم نواز نے قبول کرلیا اس کے دیگر سیاسی جماعتوں کے کے سربراہوں سے بھی ٹیلیفون پر رابطے کرکے دعوت دی ہے جن میں مولانا فضل الرحمٰن ، اسفندیار ولی خان، محمود اچکزئی، سراج الحق ،آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور اویس شاہ نورانی شامل ہیں۔افطارر ڈنر کا کا ایجنڈا اور دیگر تفصیلات کچھ دنوں میں طے ہونگی۔تاہم نواز شریف نے دعوت افطار کے اتوار کے انعقاد پر قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی حادثے میں ہلاکت کی وجہ سے اعتراض کیا ہے ، واضع رہے کہ حزب اختلاف نے پہلے ہی اگلے ہفتے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے ریکیوزیشن جمع کرائی ہوئی ہے۔دریں اثنا ء آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن سے رات گئے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More