<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انصارالاسلام نے سکیورٹی سنبھال لی

جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام نے اپنے قائد مولانا فضل الرحمن کی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی۔
جیکب آباد(این این آئی) تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی سکیورٹی واپس لینے کے حکومتی فیصلے کے پیش نظر انصار الاسلام کے سالار انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر کے موقع پر پنیالہ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان کی سکیورٹی کے انتظامات لکی مروت کے سالار سنبھالیں گے ، ماہ جون کے دوران خیبرپختونخوا ، جولائی میں بلوچستان ، اگست میں سندھ ، ستمبر میں فاٹا جبکہ اکتوبر میں پنجاب کے سالار مولانا فضل الرحمن کی سکیورٹی کے ذمہ دار ہونگے ، گلگت بلتستان کے سالار کو بوقت ضرورت طلب کیا جائیگا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں عبدالرزاق عابد لاکھو نے کہا ملک بھر کے 25 ہزار سالار ہمہ وقت اپنے قائد کی حفاظت کیلئے تیار ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More