<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب :نیشنل ایکشن پلان کے اہداف کے حصول میں تیزی کا پلان تیار

لاہور(جوادآراعوان)پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان (این اے پی)کے اہداف کو حاصل کرنے میں تیزی لانے کے لئے اعلی سیکورٹی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مربوط کاروائیوں کے لئے جوائنٹ ایکشن پلان تیار کر لیا۔ذرائع پنجاب حکومت نے روزنامہ 92نیوز کو بتایا جوائنٹ ایکشن پلان کے تحت انٹیلی جنس و دیگر سکیورٹی اورقانون نافذ کرنے والے ادارے ضرورت کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن لانچ کریں گے جس میں کسی ٹارگٹ کی شناخت کرنے والا ادارہ متعلقہ کارروائی کا آپریشن لیڈ کریگا اور اسکی کامیابی اور ناکامی کا ذمہ داربھی ہو گا۔پلان کے تحت بروقت اور قابل عمل انٹیلی جنس شیئرنگ کو یقینی بنایا جائے گالیکن انٹیلی جنس انفارمیشن صرف ضرورت کی بنیاد پر شیئر کی جائیگی جسے ( انفارمیشن شیئرنگ آن نیڈ ٹو نو بیسس) کہا جاتا ہے ۔ فیلڈ آپریشن میں آپریشنل کمانڈ کرنے والی ایجنسی کے پاس مکمل اختیارات ہوں گے اور وہ ضرورت پڑنے پر مختصر ترین نوٹس پر کسی بھی سکیورٹی یا قانون نافذ کرنے والے ادارے کی مدد طلب کر سکے گی، اسکے ساتھ ہی آپریشن لیڈ کرنے والی ایجنسی ضرورت کی بنیاد پر خود بھی تمام آپریشن کنٹرول کر سکے گی۔جوائنٹ ایکشن پلان کے تحت تمام انٹیلی جنس و سکیورٹی ادارے ایک دوسرے کے پروفیشنل ایریاز کو شارٹ نوٹس پر استعمال کر سکیں گے ۔نیشنل ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کے لئے سب سے بڑا رول عسکری اداروں کا رہا جو کامیاب آپریشنز سے لیکر موجودہ آپریشن ردالفساد کو لیڈ کر رہے ہیں لیکن حالیہ کچھ عرصے میں سی ٹی ڈی بھی اپنے سسٹم میں بہتری لائی ہے ۔ وسائل اور پروفیشنل ایکسپرٹیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف جوائنٹ ایکشن پلان آئی ایس آئی ،ایم آئی اور لائٹ کمانڈو یونٹس ہی آپریٹ کریں گے ،لیکن جن ایریاز میں سویلین ایجنسی آئی بی یا سی ٹی ڈی کام کر رہی ہو گی،وہاں وہ دوسرے اداروں کی مدد کے ساتھ مشترکہ کارروائی کر سکیں گے ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ کا دورہ لاہور نیشنل ایکشن پلان کے تحت نئے ایکشن کے حوالے سے نہایت اہم تھا،انہوں نے اعلی سکیورٹی آفیشلز سے ملاقاتیں کرکے کئی اہم معاملات طے کئے ،انہوں نے آپریشنل مجبوریوں کی وجہ سے ان ملاقاتوں کی اندرونی کہانی شیئر کرنے سے معذرت کر لی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More