<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نسوانی آواز میں فون کرکے دوستی کرنے والا اغوا کار گرفتار

سکھر (بیورو رپورٹ) فون پر نسوانی آواز میں نوجوانوں سے دوستی کر کے انہیں اغوا کرنیوالے گروہ کے کارندے کو پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملنے کے لیےآنے والے نوجوان کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔ ایس ایس پی کشمور سید اسد رضا شاہ کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نسوانی آواز کے جھانسے میں لوگوں کو بہلاپھسلا کر اغوا کرنے کی وارداتیں انجام دینے والے گروہ کے کارندے مہر پل کے مقام پر واردات کی نیت سے موجود ہے، جس پر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جو جائے وقوعہ پر پہنچی تو اغوا کاروں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی، اس دوران پولیس نے اغوا کارگروہ کے ایک کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جس کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اغوا کار کے دیگر 3ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More