<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ن لیگی رکن قومی اسمبلی چودھری حامد حمید کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولیس کی بھاری نفری نے ن لیگی ایم این اے چو دھر ی حامد حمید کی رہائش گاہ الجنت ہاؤس پر چھاپہ مارا، مگر ان کی عدم موجودگی کے باعث گرفتاری عمل میں نہ آ سکی، تفصیل کے مطابق چو دھر ی حامد حمید اور ان کے 34ساتھیوں کے خلاف گزشتہ سال عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے موقع پرریاستی اداروں کے خلاف شر انگیز تقاریر کرنے پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج ہے ، حال ہی میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اس مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ ختم کی گئی تاہم چو دھری حامد حمید نے اپنی ضمانت نہیں کروائی تھی،پولیس کی بھاری نفری نے گھر پر چھاپہ مارا مگر حامد حمید قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے کے باعث گرفتاری سے بچ گئے ، پولیس نے گھر کو چاروں اطراف سے گھیرے رکھااور تمام کمروں کیساتھ ساتھ پبلک سیکرٹریٹ کی بھی تلاشی لی،رکن قومی اسمبلی نے اپنے گھر پولیس چھاپے کی تصدیق کی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More