<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جعلی اکائونٹس کیس کے تمام ملزمان پارک لین کیس میں شامل

اسلام آباد (زاہد گشکوری) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے تمام ملزمان کو پارک لین کیس میں شامل کر لیا ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کو ریاست بنام سابق صدر آصف علی زرداری ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اسے سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا۔انہوں نے کہا تفتیش کار جانتے ہیں آصف زرداری اور ان کے بیٹے بلاول کا پارک لین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پارک لین کمپنی اور پارتھینن 17 کلیدی ملزمان کیس میں شامل کئے گئے ہیں۔ یہ پانچواں ریفرنس ہے جو نیب نے جج محمد بشیر کی احتساب عدالت نمبر۔1 میں دائر کیا ہے۔ آصف زرداری کے علاوہ دیگر ملزمان میں اقبال میمن، یونس قدوائی، خواجہ انور مجید، ان کا بیٹا، حسین لوائی، اقبال نوری، محمد نوری، شیر علی عزیز اور محمد سلیم شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More