<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایوینکا ٹرمپ سے زلفی بخاری کی ملاقات میں ملک کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش

 

اسلام آباد( نیوز پلس ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں صدر ٹرمپ کی صاحبزادی بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔ایوینکا ٹرمپ سے زلفی بخاری کی ملاقات میں ملک کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش،ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ،روزگار کا فروغ اور وزیراعظم کے دل کے قریب احساس پروگرام کی سپورٹ نہایت خوش آئندہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوینکا ٹرمپ کا پاکستان میں خواتین کی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے خواتین کو بااختیار بنانے کے وڑن کی تکمیل میں معاون ثابت ہو گا۔عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں۔اقتصادی محاذ پر کامیابی کیلئے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے۔دنیا میں ان معاشروں نے ترقی کی جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کا مرکزی کردار رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More