<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

‘آئی ایس پی آر نے بھارتی مہم جوئی کا حصہ اور مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال اور بھارتی مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کی ایک اور سازش قرار دیا’

مقبوضہ کشمیر جہاں میڈیا بلیک آؤٹ کا سامنا کر رہا ہے وہاں آزاد کشمیر غیر ملکیوں اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین برائے بھارت اور پاکستان کے لیے کھلا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو

اسلام آباد(نیوز پلس)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی چنار کور کمانڈر کے بیان کو شوریدہ اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔یاد رہے کہ چنار کور کے کمانڈر کے لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں کا کہنا تھا کہ بھارت، مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے ہر شخص کا ‘خیال’ رکھے گا اور انہوں نے پاک فوج اور پاکستان پر مقبوضہ وادی میں امن و امن کی صورتحال خراب کرنے کا الزام دہرایا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے ان کے بیان کو ‘بھارتی مہم جوئی کا حصہ اور مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال اور بھارتی مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کی ایک اور سازش قرار دیا’۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر جہاں میڈیا بلیک آؤٹ کا سامنا کر رہا ہے وہاں آزاد کشمیر غیر ملکیوں اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین برائے بھارت اور پاکستان کے لیے کھلا ہے۔انہوں نے بھارتی لیفٹیننٹ سے سوال کیا کہ ‘کیا آپ ایسا کرسکتے ہیں ‘۔میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی لیفٹیننٹ کی جس ویڈیو پر رد عمل دیا اس میں بھارتی فورسز کے کمانڈر سے سوال کیا گیا تھا کہ ‘کیا پاکستان مقبوضہ وادی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرسکتا ہے؟’لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں کا کہنا تھا کہ ‘پاک فوج اور پاکستان ہمیشہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث رہے ہیں جس کی وجہ سے میرا ماننا ہے کہ وہ ایسا دوبارہ کرسکتے ہیں اور حال ہی میں ان کے ایسے بیانات سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے مقبوضہ وادی میں مخصوص واقعات کی دھمکی دی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ان کا خیال رکھیں گے، انہیں آنے دیں اور مقبوضہ وادی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے دیں ‘۔علاوہ ازیں ایک علیحدہ ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ‘بھارت نے مہم جوئی کی تو جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا جب پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں مار گرایا تھا اور پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘دہائیوں سے ہزاروں بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے ہیں اور بھارت کی حالیہ مہم جوئی بھی ناکام ہوگی’۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More