<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مودی نے ہماری شہ رگ پر ہاتھ ڈالا ہے۔میاں شہباز شریف

پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں

لاہور(نیوز پلس)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، لاہور میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات کا قاتل اب مقبوضہ وادی میں ظلم ڈھا رہا ہے، مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے، قبضہ نہیں کرنے دیں گے پاکستان کے لیے خون کا نذرانہ پیش کیا گیا، ہزاروں لوگوں نے ملک کیلئے قربانیاں دیں، کشمیر میں دن رات لوگ شہید ہو رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ مودی کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے، مودی نے کشمیر پر قبضہ کرنے کا برا خواب دیکھا ہے، آرٹیکل 370 کے خاتمے سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مودی نے ہماری شہ رگ پر ہاتھ ڈالا ہے، بھارت سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے، کشمیر ایک دن ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا، مودی کا ہاتھ شہ رگ سے ہٹانا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More