<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کامسلسل 14 واں روز، گھروں میں محصور افراد کا کھانے پینے کی اشیا کا ذخیرہ ختم

قابض فوج کا گشت جاری ہے

سرینگر مقبوضہ وادی میں کرفیو کا مسلسل 14 واں روز۔ قابض فوج کا گشت جاری ہے، گھروں میں محصور افراد کا کھانے پینے کا سامان ختم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر میں ہر لمحہ سسکتی زندگی، 14 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے اور گلیوں محلوں میں قابض فوج کا گشت جاری ہے۔ گھروں میں محصور افراد کا کھانے پینے کی اشیا کا ذخیرہ ختم ہو گیا، ننھے بچے دودھ کیلیے بلکنے لگے۔گھروں میں پانی اور ادویات تک میسر نہیں، گھروں میں بند کشمیریوں کا کہنا ہے بھوکے مر جائیں گے لیکن اپنا حق نہیں چھوڑیں گے۔ بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق سمیت ایک ہزار سیاسی رہنماؤں کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More