<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکا ،ایران سمیت کئی ملکوں میں کشمیریوں کے مظاہرے

ایران سمیت کئی ملکوں میں کشمیریوں کے مظاہرے

واشنگٹن (ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف امریکہ اور ایران سمیت کئی ممالک میں بھارت کیخلاف کشمیریوں نے مظاہرے کیے ۔واشنگٹن میں مظاہرین کی ایک بڑی تعداد بھارتی سفار تخانے کے باہر جمع ہوئی اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ،مظاہرین نے کہامقبوضہ جموں و کشمیر کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ مظاہرین نے مودی کو فاشسٹ قراردیتے ہوئے ‘‘شیم شیم مودی’’ اور‘‘کشمیرسے فلسطین تک قبضہ جرم ہے ’’کے نعرے لگائے ۔ نیویارک میں پاکستانیوں اور کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا۔اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر زکے سامنے احتجاج میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارت کیخلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن پر کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کی گئی تھی۔ سڈنی میں بھی کشمیریوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بھارتی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کیا،ہیوسٹن میں سکھ برداری کا بھارتی قونصل خانے کے باہر کشمیر کے حق مظاہرہ،سکھ برادری نے خالصتان کے نعرے بھی لگائے ۔جنوبی کوریا کے شہر سیؤل میں بھی پاکستانی کمیونٹی نے بھارتی سفارتخانے کے باہر مودی سرکار کیخلاف نعرے لگائے ۔تہران میں ا یرانی طلبہ نے کشمیریوں کے حق میں ریلی نکالی اور بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More