جموں(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے فیس بک پر بھارت مخالف پوسٹس کرنے پر 2 کشمیری نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔جموں کے ضلع راجوڑی سے تعلق رکھنے والے ان دونوں نوجوانوں عتیق چودھری اور فاروق چودھری کیخلاف بھارت مخالف مواد اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا،ایس ایس پی راجوڑی یوگل مان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔یادرہے کہ ہندو اکثریتی علاقے جمو ں میں انٹرنیٹ اور دیگر پابندیاں اٹھالی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھارت مخالف پوسٹس کرنے پر2کشمیری نوجوانوں پر مقدمہ
سوشل میڈیا پر بھارت مخالف پوسٹس کرنے پر مقدمہ
