کراچی (نیوز ایجنسیاں) پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کا قرض مل گیا، جس کے بعد زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 75 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ ہفتے کو سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ۔ 9 اگست کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 53 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 75 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ 50 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 26 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی سطح عبور کر گئی، جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 31 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50کروڑ ڈالر موصول ،زر مبادلہ ذخائرمیں اضافہ
ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50کروڑ ڈالر موصول
