لاہور(اپنی لیڈی رپورٹر سے )ڈبل روٹی اور دیگر متعلقہ اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر شہری پریشان ہو گئے ۔شہریوں نے قیمتیں بڑھنے پر ردعمل میں کہا حکومت نے ایک اور مہنگائی بم گرا دیا،بچے ناشتے میں زیادہ ترڈبل روٹی اور بن وغیرہ کا ہی استعمال کرتے ہیں،کمپنیوں نے ان کے نرخ بھی بڑھا دئیے ہیں۔دکانداروں کا کہنا تھا نئی ریٹ لسٹ آ گئی ہے اس کے مطابق وصولی کر رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا نرخ بڑھنے سے بعض گاہگ تکرار بھی کر رہے ہیں۔یاد رہے ڈبل روٹی ،بن اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
ڈبل روٹی کی قیمتوں میں اضافے پر شہری پریشان
ڈبل روٹی کی قیمتوں میں اضافے
