لاہور(نیوز رپورٹر سے )ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام ہے ،جس کی وجہ سے ریل مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور جانے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکاررہیں،مسافر اور ان کے عزیز و اقارب ریلوے سٹیشنوں پر خوار ہوتے اور ذہنی اذیت میں مبتلا رہے ۔کوئٹہ سے لاہور آنے والی اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ ،جعفر4 گھنٹے 10 منٹ ، علامہ اقبال4 گھنٹے 45 منٹ، گرین لائن 2 گھنٹے 40 ،تیز گام 2 گھنٹے 20 منٹ ،عوام ایک گھنٹہ 10 منٹ ،قراقرم 2 گھنٹے 25 منٹ،ملت8 گھنٹے 50 منٹ ،پاکستان 3 گھنٹے 45 ،کراچی4 گھنٹے 30 منٹ، پاک بزنس 2 گھنٹے 25 منٹ اور شاہ حسین5 گھنٹے 45 منٹ لیٹ تھی۔مسافروں کا کہنا تھا ٹرینوں کاگھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹرین کے اندر پانی بھی موجود نہیں ہوتا۔
ٹرینیں 9 گھنٹے تک لیٹ،مسافر ذہنی اذیت سے دوچار
ٹرینیں 9 گھنٹے تک لیٹ
