<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آٹا ملوں کو سرکاری گندم کی فراہمی کل سے شروع ہو گی

سرکاری گندم کی فراہمی

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ خوراک نے آٹا ملوں کو سرکاری گندم کے اجرا کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،گندم کل سوموار سے ملے گی ۔فلور ملز کو سرکاری گندم 1375 روپے من کے حساب سے فراہم کی جائے گی جس میں باردانہ بھی شامل ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گندم کے اجرا کے بعد آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 786 روپے ہوگی جبکہ مارکیٹ میں808 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا کا کہنا تھا رواں سال پنجاب کے پاس گندم کے ذخائر کم ہیں ایسے میں 1375 روپے من کی قیمت حکومت کا درست فیصلہ ہے ،فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی قیمتوں میں کمی آئے گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More