<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

راولپنڈی کی 7 آبادیاں ڈینگی ہائی رسک قرار آج ہنگامی انسدادی مہم شروع ,مستقل پانی کھڑا رہنے پر پلازہ سیل کردیا جائیگا

راولپنڈی کی 7 آبادیاں ڈینگی ہائی رسک قرار ہنگامی انسدادی مہم شروع

راولپنڈی (احمدبھٹی) راولپنڈی کی لاکھوں نفوس پر مشتمل سات آبادیوں کو ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک قرار دے دیا گیا ، آج سے ہنگامی انسدادی مہم شروع ، تمام جھاڑیاں اور پلازوں کی بیسمنٹ سے پانی ختم کر نے کے احکامات جاری ، مسلسل ڈینگی کا باعث بننے والے پلازے سیل کر دیئے جائیں گے ۔ پوٹھوہار ٹاؤن کی سات آبادیوں گلبہار کالونی ، وکیل کالونی ، سٹی ولاز ، ڈھوک منشی ،ایئرپورٹ ہاؤسنگ سکیم اور ڈھوک کالا خان میں ڈینگی کے اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، حالیہ تین دنوں میں8مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اس تناظر میں کمشنر آفس میں تمام انتظامی افسران اور اداروں کے سربراہوں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان آبادیوں میں آج اتوار سے بھرپور انسدادی کارروائیاں ہوں گی۔ محکمہ سول ڈیفنس رضاکاروں کے ہمراہ چیکنگ شروع کر ے گا اور جہاں لاروا ملے گا وہاں آر ڈی اے ، محکمہ ہیلتھ اور محکمہ کوآپریٹو کے اہلکار فوری کارروائی کرینگے ۔ جن مکانوں اور پلازوں کی بیسمنٹ میں پانی کھڑا ہو گا وہ نکالا جائے گا اور جن پلازوں میں یہ مسئلہ مستقل ہو گا انہیں سیل کر دیا جا ئے گا۔ کمشنر راولپنڈی نے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے ملازمین کی اتوار کی چھٹی کینسل کر کے یہ آبادیاں کلیئر کر نے کا ٹاسک دیدیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More