<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک بھارت: انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

پانی چھوڑنے سے قبل سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت آگاہ کرنے کا پابند ہے

اسلام آباد پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔با وثوق ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کو ٹیلی فون کے ذریعے پانی کا ڈیٹا فراہم کر دیا گیا ہے، بھارت کے ہریکے بیراج پر اور فیروز پور بیراج پر پانی کا بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے۔ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں 2 لاکھ کیوسک تک کا ریلا چھوڑا جا سکتا ہے۔پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے اعلی حکام کے درمیان پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی، پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنے سے قبل سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت آگاہ کرنے کا پابند ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More