کراچی (نیوز پلس)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار نے میئر کراچی وسیم اختر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی کے معاملے پر کراچی سے کھلواڑ ہوا ہے، نوٹیفکیشن کا نکالا جانا اخلاقی و سیاسی دیوالیہ پن ہے، مجھے معلوم تھا یہ مذاق مہنگا پڑے گا،کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی میئر کراچی سے استعفیٰ لیں اور ان کی پارٹی رکنیت بھی ختم کریں۔فاروق ستار نے استفسار کیا کہ اب متحدہ کا ڈسپلن کہاں گیا؟ کیا وسیم اختر نے نوٹیفکیشن پر دستخط کرنے سے پہلے پارٹی سے مشاورت کی؟انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کو وزارت کے مزے اڑانے سے فرصت مل گئی ہو تو اب انہیں متحدہ کو بچانے کے لیے بھی کچھ سوچنا چاہیے۔ فاروق ستار نے مزید کہاکہ میئر کراچی کو 15 ارب روپے کا حساب دینا ہوگا۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار کا میئر کراچی وسیم اختر سے استعفیٰ کا مطالبہ
مجھے معلوم تھا یہ مذاق مہنگا پڑے گا
