اسلام آباد (خبرنگار) سپریم کورٹ اور وزیر اعظم کے دیامیر بھاشا ڈیم فنڈ میں اب تک جمع کرائی جانے والی رقم 10ارب90کروڑ سے تجاوز کرگئی ، جس میں سے 10ارب88کروڑ 33لاکھ 39ہزار 523روپے کی سرمایاکاری کردی گئی ہے جبکہ باقی ایک کروڑ 73لاکھ 62ہزار 637روپے ڈیم فنڈ اکاؤنٹ میں موجود ہے ، سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تازہ اعداوشمار کے مطابق ڈیم فنڈ میں اب تک کل ارب90کروڑ 7لاکھ 2ہزار 160روپے کی رقم جمع ہوئی ہے ، جس میں سے نیشنل بینک کے توسط سے 10ارب88کروڑ 33لاکھ 39ہزار 523روپے کی سرمایاکاری کی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ رواں سال مئی سے ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کرانے کے سلسلہ میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے ۔
سپریم کورٹ اور وزیر اعظم کے دیامیر بھاشا ڈیم فنڈ میں جمع کرائی جانے والی رقم 10ارب90کروڑ سے تجاوز کرگئی
