اسلام آباد (عابدعلی آرائیں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ 106روزبعد عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گئے ، تین ماہ سولہ روز کے بعد عدالت عظمی کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمدملک کے منصف اعلی کا منصب سنبھالیں گے، یاد رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 20دسمبر کو 65سال کی عمر پوری ہونے پرعہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے دوسری جانب منگل کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق عدالت عظمی میں گذشتہ 15روز کے دوران زیر التوا مقدمات کی تعداد میں 160مقدمات کا اضافہ ہو ا ہے ، 15اگست کو عدالت میں 41ہزار 385 مقدمات زیر التواتھے ، یہ تعداد 160مقدمات کے اضافہ کے بعد 41ہزار545تک پہنچ گئی ہے ان پندرہ دنوں میں 720نئے مقدمات بھی دائر ہوئے ہیں۔اعداو شمار کے مطابق عدالت عظمی میںبنیادی انسانی حقوق سے متعلق150مقدمات جبکہ20ازخود نوٹس کیسززیر التوا ہیںپندرہ روز میں تین ازخود نوٹس نمٹائے گئے ہیں ۔ عدالت نے گرمیوں کی تعطیلات کے باوجود گذشتہ15 روز میں 592مقدمات نمٹائے ہیں ،جن میں سے اسلام آباد میں 311،کراچی رجسٹری میں 88،لاہور رجسٹری میں 193مقدمات نمٹائے گئے ہیں ۔ عدالت عظمی میں صرف ایک بھٹو ریفرنس زیر التوا ہے ، ملک کی مختلف جیلوں میں موجود قیدیوں کی طرف سے بھجوائی گئی 2721جیل پٹیشنز بھی زیر التوا ہیں پندرہ روز میں 18جیل پٹیشنز نمٹائی گئی ہیں ۔ 4872کرمنل پٹیشنز، زیر التواسول پٹیشنزکی تعداد22759،سول اپیلوں کی تعداد 9602 ہے اس کے علاوہ آئینی پٹیشنز،شریعت پٹیشنز اور نظرثانی کی درخواستیں بھی زیر التوا ہیں ، یکم اگست کو زیر التوا مقدمات کی تعداد 41239تھی جو 15اگست کو41385سے تجاوز کرگئی تھی ہے ایک ماہ کے دوران کے دوران 14سو سے زائد مقدمات کا اندارج ہوا ہے۔
چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ 106روزبعد سبکدوش ہوجائیں گئے
