<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، کرفیو 32 ویں روز میں داخل کاروبار زندگی معطل

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے،پوری وادی میں 32روز سے کرفیو نافذ ہے

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے،پوری وادی میں 32روز سے کرفیو نافذ ہے، لوگوں کے رابطے معطل، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے، مسلسل جبر اورپابندیوں کے باوجود سری نگر سمیت دیگر شہروں  کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیں۔

پوری وادی میں لاکھوں بھارتی فوجی تعینات  کیے گئے ہیں جنہوں نے گلیوں اور بازاروں کے سامنےخاردار تاریں لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں، پوری مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے ترس گئے۔

وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس، لینڈ لائن اور ٹی وی چینلز بند ہیں۔ حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں کشمیری بدستور جیلوں میں بند ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بڑی تعداد میں کشمیریوں کو اتر پردیش، لکھنو کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More