<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین

سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمینوں میں خورد برد کی انکوائری میں ملزمان کی 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیب نے جعلی اکاونٹس کیس کی ایک انکوائری میں پلی بارگین کرکے تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی،‏سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمینوں میں خورد برد کی انکوائری میں ‏عبدالغنی سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی۔نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس کی اٹھائیس انکوائریز میں سے ایک انکوائری سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمینوں میں خردبرد پر جاری ہے نیب کی زیر حراست سات ملزمان نے پلی بارگین کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا ملزمان نے 10 ارب اور 66 کروڑ روپے واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ‏ملزمان سے 266.175 ایکڑ اراضی بھی نیب کے ذریعے سندھ حکومت اور سٹیل ملز کو واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ‏پلی بارگین کرنیوالے ملزمان میں مرکزی کردار عبدالغنی سمیت حماد شاہد، طارق بیگ، محمد اقبال، محمد توصیف، محمد عامر اور سراج شاہد شامل ہیں، نیب اس وقت جعلی اکاونٹس کیس کی 28 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز میں کاروائی کررہا ہے جس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت 39 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ 41 ملزمان کے نام ای سی ایل پر ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More