<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یوم دفاع، مظلوم کشمیری عوام سے یکجہتی کے طورپر منایا جارہا ہے

یوم دفاع ،مادر وطن کے لیے جانیں نچھاورکرنے والے شہدا  اورمقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت  کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر میں یوم دفاع، مظلوم کشمیری عوام سے یکجہتی کے طورپر منایا جارہا ہے ،یوم دفاع کے موقع پرمادر وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا  اورمقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت  کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

6ستمبرکے دن کے آغاز پر ملک بھر میںنمازِ فجر کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ  مقبوضہ کشمیر کی بھاارت سےآزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگ کر کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے مزارات پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ نے مزارِ قائد جبکہ پاک فوج نے مزار اقبال پر گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔

لاہور میں مزار اقبال پر منعقدہ تقریب میں میجر جنرل محمد عامر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے چاک وچوبند دستے سے سلامی پیش کی۔

شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دن کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

اس خصوصی تقریب میں آرمی چیف نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

آج 3 بجے سہ پہر ملک بھر میں تمام دفاتر بندکردیئے جائیں گے اورپاکستانی عوام کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کریں گے۔

یومِ دفاع کے حوالے سے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع اورشہداء کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا کہ قوم دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے پوری طرح آگاہ ہے اور ممکنہ طورپر ردعمل کے لیے تیار ہے۔

صدر نے کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور اس عزم کی تجدید کی کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم  عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری مسلح افواج ،قوم، سیاسی قیادت، پارلیمنٹ کے دونوں ایوان اور سوشل میڈیا مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کے یک طرفہ اور غیرقانونی بھارتی فیصلے کے خلاف ہم آواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یوم دفاع پاکستان قومی اتحاد، ناقابل تسخیر ہمت و حوصلے اور ہمارے بہادر فوجی جوانوں کی بے مثال قربانیوں کی علامت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More