<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عابد علی کی بیٹی کا سوتیلی والدہ پر والد کی میت بغیر بتائے لے جانے کا الزام

نامور اداکار عابد علی کی بیٹی نے اپنی سوتیلی والدہ اداکارہ رابعہ نورین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کے والد کی میت کو بغیر بتائے ہسپتال سے لے گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نامور اداکار عابد علی کی بیٹی رحمہ علی نے اپنی سوتیلی والدہ اداکارہ رابعہ نورین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کے والد کی میت کو بغیر بتائے ہسپتال سے لے گئیں۔

رحمہ علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ہسپتال میں موجود ہیں

رحمہ علی نے کہا کہ میری ماں میری بہنیں ہم سب ہسپتال میں موجود ہیں، ہم نہیں جانتے ہم کہاں جائیں، ہمیں تو یہ تک نہیں معلوم کہ میری سوتیلی والدہ رہتی کہاں ہے،میری پھپھو سے کہا گیاہے کہ یہ عورتیں، یعنی ہم عابد علی کی بیٹیاں ان کی اصل فیملی رابعہ میڈم کے گھر نہیں جاسکتے، انہوں نے ہمیں یہ بھی نہیں بتایا کہ جنازہ کب اور کہاں ہوگا، وہ انہیں لے گئی ہیں، میں نہیں جانتی کیا کریں، ہم نہیں جانتے کیا کرنا چاہیے،

ویڈیو میں گلوکارہ رحمہ نے غمزدہ حالت میں روتے ہوئے بتایا کہ میں دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ رابعہ نورین میرے والد کی دوسری اہلیہ ہسپتال سے میرے والد کی میت لے کر چلی گئیں۔

البتہ ویڈیو شیئر کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد رحمہ نے اسے اپنے اکاونٹس سے ڈیلیٹ کردیا جبکہ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بھی بتادی۔

گلوکارہ نے اسٹوری میں لکھا کہ ہم  نے عارضی طور پر اس پوسٹ کو منظر عام سے ہٹادیا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے اس پر نہایت گھٹیا کمنٹس کرنا شروع کردیے تھے، انہیں شرم آنی چاہیے، اس معاملے کو جلد دیکھیں گے، ہماری جو ابھی صورتحال ہے اس کے بعد سب کچھ صحیح انداز میں سامنے آئے گا۔

دوسری جانب رحمہ کی بڑی بہن ماڈل ایمان علی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ ان کے والد کی نماز جنازہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں موجود عاشق مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More