<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے،آرمی چیف

آخری گولی، آخری فوجی اور خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے،آرمی چیف نے کہا کہ  آخری گولی، آخری فوجی اور خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔کشمیری بھائیوں کوکہتے ہیں کہ آپ کوحالات کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑیں گے

یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ حالیہ دنوں دہشت گردی کے خلاف جنگ دنیا کے لیے ایک مثال ہے، پاکستان نےاپنی ذمہ داریاں پوری کردیں اب دنیا کی ذمہ داری ہےکہ وہ دہشت گردی کےخلاف اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور یہ اس وقت تک رہے گا جب تک کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل نہیں ہوجاتا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان امن اورسلامتی کا پیغام دیتا ہے، ہم افغانستان میں بھی امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پرظلم ہمارے صبرکی آزمائش ہے، ہم کشمیری بھائیوں کوکہتے ہیں کہ آپ کوحالات کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑیں گے، کشمیریوں اور پاکستان کےدل ایک ساتھ دھڑکتےہیں، ہم کشمیری بہن بھائیوں کےلیے ہرقربانی دینے کوتیارہیں۔

آرمی چیف کا تقریب میں کہنا تھا کہ شہدا کے ورثا کا عزم دیکھ کر حوصلہ بلند ہوا،پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو شامل ہے اور آج بھی ہمارے سپوت وطن پر قربان ہونے کو تیار ہیں۔

اس سے قبل جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا  جس کا آغاز بگل بجا کر کیا گیا اور شہداء کو سلام پیش کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

تقریب میں شہداء کے لواحقین خصوصی طور پر مدعو ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جبکہ غیر ملکی سفراء، حکومتی ارکان اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس میں تمام شرکا نے کھڑے ہوکر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب میں شہدا کے حوالے سے ایک ڈاکیومینٹری بھی پیش کی گئی جس میں شہدا کے اہل خانہ مختصر انٹرویو شامل کیے گئے۔

اس موقع پر تقریب میں موجود شرکاء کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More