<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیئے 45 سال گزر گئے

پاکستان کے پارلیمنٹ نے 7 ستمبر کو تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے قادیانیوں اور مرزائیوں کو آئین کے تحت غیر مسلم قرار دیا

اسلام آباد (خبرنگار) پاکستان میں قادیانیوں کو 45 سال قبل آئینی طور پر غیر مسلم قرار دیا گیا تھا۔  پاکستان کی پارلیمنٹ نے 7 ستمبر کو تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے قادیانیوں اور مرزائیوں کو آئین کے تحت غیر مسلم قرار دیا سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں آئین میں ترمیم کی گئی ۔ سینٹ اور قومی اسمبلی نے 7 ستمبر 1974 کو آئین میں دوسری ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا اس حوالے سے ملک میں وسیع پیمانے پر تحریک بھی چلی تھی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شہید ہوئے خصوصا لاہور میں وسیع پیمانے پر شہری نشانہ بنے ۔ عوام کے مطالبے پر یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آیا طویل بحث کے بعد 7 ستمبر 1974 کو آئین کے تحت پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دید یاتھا جبکہ دس روز بعد 17 ستمبر 1974 کو صدر پاکستان نے آئینی ترمیم کے مسودے پر دستخط کرتے ہوئے اس کی باقاعدہ توثیق کی تھی ۔

گزشتہ روز یوم دفاع کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں قرآن خوانی کی گئی اورشہدا کے لیے اجتماعی دعا کی گئی ۔ 7 ستمبر 1974 کو قادیانیوں کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے غیر مسلم قرار دینے کی کارروائی میں حصہ لینے والے ارکان پارلیمنٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ۔ تحفظ ختم نبوت ۖ پاکستان اور کشمیر کے شہدا کے لیے دعا کی گئی ۔ جمعہ کو جامع مسجد میں شہدا کی روح کی ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔ نماز جمعہ کے بعد نمازی مسجد میں موجود رہے ۔ ختم قرآن پاک ہوا ، خطیب جامع مسجد پارلیمنٹ ہاس مولانا احمد الرحمان نے دعا کروائی ۔ نماز جمعہ کے بعد دعا کے دوران بھی انہوں نے پارلیمنٹ کے 7 ستمبر 1974 کے تاریخی کارنامے کو اجاگر کیا اور کہا کہ 7 ستمبر کو قادیانیوں کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے غیر مسلم قرار دیا گیا اس تاریخی کارنامے پر کارروائی میں حصہ لینے والے ارکان پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔شہدا تحفظ ختم نبوت ۖ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More